اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں 316 پوائنٹس، سرمایہ میں 91 ارب 74 کروڑ اضافہ

30 مارچ 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس316.63 پوائنٹس کے اضافے سے 45489.62 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 91 ارب74 کروڑ 41 لاکھ370 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میںایک ارب40کروڑ 85 لاکھ88 ہزار420 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4کروڑ84 لاکھ97ہزار170 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس تیزی کا رجحان برقرار رہاجس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس316.63 پوائنٹس کے اضافے سے 45489.62 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں165.59 پوائنٹس کی تیزی سے22783.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں338.53 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں562.95پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 375کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،168کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ کاروبارکے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو5 کروڑ5لاکھ10ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت6.79روپے سے شروع ہوکر20پیسے کے اضافے سے 6.99روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے4 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار حصص کے سودے38.61روپے سے شروع ہوکر41پیسے کی مندی سے 38.20روپے پر بند ہوئے۔