نوجواں نے ملک کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو یاد رکھا ہے، عبدالکریم خواجہ

30 مارچ 2018

کراچی(کامرس رپورٹر )یہ ملک بڑی قرنانیوں سے بنایا گیا ہے اسکو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آج کے نوجواں نے اس ملک کے لئے جدوجہد اور قرنانیوں کو یاد رکھا ہے اور آئیکوں ایوارڈ کے نام سے ملک کے نامور شخصیات کو ایک جگہ ایک چھت تلے جمع کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان کے سلسلے میں آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ کی ایک پروقار تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطاب کرنے والوں میں سینٹرعبدالکریم خواجہ ، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سابق سکریٹری کلچر شمس جعفرانی ، رحمت اللہ میمن میڈیا ایڈوائرر ، ایف پی سی سی آئی (FPCCI)کے Vice Presidentطارق حلیم، آئیکون فائونڈیشن آئیکون PR اینڈ کمیو نیکیشن اور اسٹینڈرڈز گزیٹ کی CEOعظمیٰ صابر کے علاوہ اور بہت سارے شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ اب نوجوان آگے آئیں اور اپنی روایتوں ، سماجی ذمہ داریوں کو دوبارہ سنھبال لیں انگریز اس ملک سے 1947ء میں واپس چلاگیا اور اپنی باقیات چھوڑ گیا مگر اب ہمارا چھٹکارا ہوگا نوجوانوں کو آگے آنا پڑیگا مقررین نے کہا کہ قوانین بھی بنتے ہیں مگر عمل کون کریگا ہر شخص قانون شکنی دیکھا رہا ہے مگر ان پر ہاتھ کون ڈالیگا ۔کیا پاکستان کا کوئی ایک بھی نظام درست نہیں ہوسکتا ، تعلیم اور صحت ہماری بنیادی ضروریات ہیںکیا اس ملک میں دوا صیح ملتی ہے ہم جو خواک استعمال کرتے ہیں کیا وہ معیاری ہیںملک میں ایک کتاب ایک یونیفارم کا نظام کب رائج ہوگا کب تک طبقاتی ناہمواری کو بھگتیں گے70سال سے اس ملک کا نظام ایڈہاک ازم پر چل رہا ہے۔