جدوجہدکامقصد بزنس کمیونٹی کو مضبوط بنانا ہے:ایس ایم منیر
کراچی(کامرس رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں ایک چھتری تلے جمع کیا ہے، ساڑھے تین سال پہلے تک جن لوگوں نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تھی انہیں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی نے اپنے ووٹوں کی سچائی سے مفاد پرستوں کو انکے گھروں تک محدود کردیا ہے لیکن ہم یو بی جی کے تنآوردرخت کو مزید خوشبودار بناتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پریو بی جی کے رہنمائوں گلزار فیروز، خالدتواب، عبدالسمیع خان،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، نوراحمدخان اور دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم،فرحان الرحمان، زبیر چھایا، سلطان شمسی، شاہین الیاس سروانہ،جنیدنقی، اکبر فاروقی، ناصرالدین شیخ، احمدشاہ، اکرام راجپوت ،وسیم وہرہ، سمیر میر شیخ اور دیگر تاجررہنما بھی موجود تھے۔