حکومت سندھ کالجز لیبارٹری اسٹاف کے مسائل فوری حل کرے‘ ڈاکٹرطارق

30 مارچ 2018

کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ کالجز لیبارٹری اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (سندھ) کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طارق فصیح گورنمنٹ بی ایڈ ایجوکیشن کالج فیڈرل بی ایریا میں ہوا‘ جس میں مرکزی عہدیداران نثار علی قادری (جنرل سیکرٹری )‘ سید مسعود جعفری (نائب صدر)‘ منیر احمد سومرو (رابطہ سیکرٹری و سینئر نائب صدر (لاڑکانہ)‘ ہزار خان ابرو‘ ( صدر حیدرآباد ریجن)‘ امید علی تالپور ( چیئرمین پروموشن کمیٹی بدین)‘ غلام علی لندھ(ممبر پروموشن کمیٹی)‘ نادر ناجیو اورحبیب اللہ (دادو)‘ مرتضیٰ (میر پور خاص) جبکہ کراچی ریجن کے عہدیداران میں محمد حامد خان (نائب صدر)‘ محمد سہیل خان (ڈپٹی جنرل سیکرٹری) عامرمرتضی (رابطہ سیکرٹری)‘ سید ندیم احمد (پریس سیکرٹری)‘ محمد عظیم عثمانی (آفس سیکرٹری)‘ محمودہ سلطانہ ( نائب صدر)‘ حنا ذکی‘ بشریٰ علی‘ اسماء علی‘ روبینہ اشرف‘ محمد عرفان خان‘ جعفر علی‘ صغیر احمد (کوآرڈینیٹر افسران) نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے ہوا کہ لیبارٹری اسٹاف کی اپ گریڈیشن کے سالہا سال کے رکے درینہ مسائل حکومت سندھ خاص طورپر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فوری حل کر کے کالجز کے ہزاروں نان گزیٹڈ اسٹاف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو ختم کریں۔