نواز شریف مائنس سازش ناکام ہوچکی ہے، نعمان ہاشمی

30 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف مائنس سازش ناکام ہوچکی ہے اور اب یہ ناکام سازشی ذہن اب کچھ اورمنفی کھیل کے اجزاء جمع کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کیا دوہرا معیار ہے کہ ایک طرف نواز شریف کو اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت اور تیمارداری کے حوالے سے دی گئی استثنیٰ کی ایک ہفتے کی درخواست کو مسترد کردیا جاتاہے اور دوسری جانب جعلی خان کی عدالت سے حاضری کا استثنیٰ مل جاتا ہے یہ تمام تر واقعات او ر صورتحال ملکی 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے ہیں۔