سینئر صحافی شکیل یامین کا نگا کی والدہ کا سوئم
کراچی (نیوز رپورٹر) ایپنک کے سکریٹری جنرل اور سینئرصحافی شکیل یامین کانگا کی والدہ کا سوئم جمعرات کو جامع مسجد الفلاح میں ہوا۔ سوئم میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عبدالخانزادہ، سیف عباس، ایڈیٹر جنگ لندن ہمایوں عزیز، ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت امین یوسف، ڈائریکٹر جنگ گروپ محمد سلیمان، فہیم سلیمان، نعیم چوغلے، خورشید انور، رانا یوسف، قمر خان، انیس حیدر، مشتاق ، مقصود احمد، ناصر دہلوی، گوہر رضا، ریاض احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ، اصغر حسین، جاوید اقبال، کاشف فاروقی، طارق خان،جاوید اقبال، شکیل احمد، محفوظ الحق، محمد اسلم خان، علی اصغرسمیت صحافیوں، کارکنوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔