قرشی یو نیو رسٹی میں ارتھ آور2018 ءکی تقریب

30 مارچ 2018

کراچی (کامرس رپو رٹر)زمین سے محبت کے عالمی دن ارتھ آور کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد قرشی یو نیو رسٹی میں کیا گیا ۔ اس تقریب کا انعقاد قرشی انڈسٹریز قرشی یو نیو رسٹی کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطا بق قرشی یو نیو رسٹی کو خو بصورت مو م بتیوں سے سجا یا گیا ۔ اس مو قع پر چیف ایگز یکٹو قرشی انڈسٹریز اقبا ل احمد قرشی اور ڈاکٹر مصباح اقبا ل قرشی ایگز یکٹو ڈائر یکٹر قرشی انڈسٹریز نے خصوصی شرکت کی ۔ ارتھ آور کے حو الے سے اپنے خصوصی پیغام میں مسز اقبال احمد قرشی نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زمین سے محبت کر یں اور اارتھ آور کے اصل مقصد کو جا نتے ہو ئے غیر ضروری لا ئٹس بند کردیں اور دنیا بھر میں توانائی کو محفو ظ کر نے کے اس جذبہ کو اجاگر کریں ۔ قرشی یو نیو رسٹی میں منعقدہ ار تھ آور تقریب میں مختلف اسکو لوں کے بچوں اور قر شی یو نیو رسٹی کے طلباءو طالبات نے خصوصی پر فارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ اس مو قع پر احسن خا ن معروف اداکار نے بطور مہمان خا ص قرشی یو نیو رسٹی ارتھ آور2018 میں بطور ایمبسڈر (سفیر) شر کت کی ۔ اور ہا تھ اٹھا کر حا ضرین سے حلف لیا کہ ہم صرف آج کے دن ہی نہیں بلکہ پو را سال غیر ضروری لا ئٹس بند رکھیں گے اور زمین سے محبت کا اظہار اسی طرح کر تے رہیں گے ۔ ٹیبلو ز اور دگر سر گرمیو ں نے پر وگرام کو چارچاند لگادیئے ۔ اس مو قع پر ڈرامہ نگا ر ، ڈائر یکٹر اور حسن کا ر کر دگی کا ایوارڈ حا صل کرنے والے ایو ب خا ور نے بھی شرکت کی اور بچوں کو انعامات دیئے ۔ تقریب کے اختتام پر قومی خزانہ پڑھا گیا اور انسا نیت کی بھلائی امہ کی سر بلندی اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔