غضنفر اکیڈمی کی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کیلئے 500کتا بیں عطیہ
کراچی(نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے عبدالحق کیمپس کے کتب خانے کو غضنفر اکیڈمی پاکستان نے 500کتب عطیہ کیں۔کتابوں کی الماری شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر حبیب اللہ غضنفر مرحوم کے نام ہوگی۔ پروفیسر حبیب اللہ غضنفر مرحوم کی صاحبزادی صباحت حبیب خان نے یہ کتب شعبہ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر محمد اعظم چوہدری کے حوالے کیں جنہوں نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کتب اساتذہ اور طلباء کیلئے تدریس وتحقیق میں مددگار ثابت ہوں گی۔