پاکستان قربا نیو ں سے بنا ‘کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ،سینیٹر عبدالکریم خو اجہ
کراچی (خبر نگار)یہ ملک بڑی قربانیوں سے بنایا گیا ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آج کے نوجوانوں نے اس ملک کے لئے جدوجہد اور قربانیوں کو یاد رکھا ہے اور آئیکوں ایوارڈ کے نام سے ملک کے نامور شخصیات کو ایک چھت تلے جمع کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان کے سلسلے میں آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ کی پروقار تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطاب کرنے والوں میں سینیٹر عبدالکریم خواجہ ، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سابق سکریٹری کلچر شمس جعفرانی ، رحمت اللہ میمن میڈیا ایڈوائرر ، ایف پی سی سی آئی کے Vice Presidentطارق حلیم، آئیکون فائونڈیشن آئیکون PR اینڈ کمیو نیکیشن اور اسٹینڈرڈز گزیٹ کی CEOعظمیٰ صابر و دیگر شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ اب نوجوان آگے آئیں اور اپنی روایتوں ، سماجی ذمہ داریوں کو دوبارہ سنبھا لیںآ ئو سب ملکر نسلی ، لسانی اور طبقاتی تعصبات سے بالاتر ہوکر سوچیں اس دن پر پیغام ہے آئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم سب ملکر ایک ہوجائیں۔