سندھ پنجاب پو لیس کر منلز ریکا رڈ سسٹم کے انضما م کافیصلہ
کراچی (کرائم رپو رٹر ، تنو یر بیگ ) سندھ اور پنجاب پو لیس کے کر منلز ریکا رڈ سسٹم کے انضما م کافیصلہ کر لیا گیا ہے سند ھ میں سی آر ایم ایس کے تحت 62 ہزار 881 کرمنلز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق پنجا ب پو لیس کر منلز کے ر یکا رڈ کے لئے سی آر ایم ایس استعمال کر تی ہے یہ جدید سا فٹ ویئر پنجا ب پو لیس کے تعاون سے سندھ میں بھی زیر استعمال ہے۔ سندھ ، پنجا ب کر منلز ریکا رڈ سسٹم کے انضما م کا فیصلہ صو بہ سندھ میں سی آر او کے تحت 2 لا کھ57 ہزار 702 کر منلز کا ریکا رڈ کمپیو ٹرائزڈ ہے جبکہ پنجا ب میں10 لا کھ کر منلز کا ڈیٹا موجو د ہیں ۔ سندھ پو لیس کے ساتھ پنجا ب پو لیس کا کر منلز ریکا رڈ سسٹم جلد ضم ہو نے جا رہا ہے ۔ اس حو الے سے سندھ اور پنجا ب کے آئی جیز کے درمیان با قاعدہ مفاہمتی یا داشت بھی اگلے ہفتے دستخط متو قع ہے ۔ پو لیس کے ذرائع کے مطا بق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اگلے ہفتے لاہور جا رہے ہیں ، دونو ں صو بوں کے کر منلز کا ڈیٹا آن لائن بھی کیا جارہا ہے ۔ پو لیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا کے اشتراک سے کر منلز کی گرفتاری یا دیگر معلو مات تک دونوں صوبوں کی رسائی بھی مزید آسان ہو جائے گی ،سندھ کی جیلو ں اور تمام رینجرز میں سی آر او ز کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔