متحدہ فاروق ستا ر گروپ کے کونسلروں کی عدم شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کونسل کے اجلاس میں ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کے کونسلروں اور چیئرمینوں نے شرکت نہیں کی اور ان کی نشستیں خالی پڑی رہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کی عدم دلچسپی کے باعث ایوان میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد کم ہوگئی۔ بعض ذرائع کے مطابق فاروق گروپ کے کم از کم 100 کونسلر نہیں آئے۔ ایوان میں پی ایس پی کے ارکان بھی نہیں تھے۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد ان کی نشستیں نجی خالی پڑی رہیں۔ بعض خواتین کونسلرز نے کہاکہ ہر کسی کے ساتھ ہیں لیکن کوئی لائن ڈرا کی گئی تو فاروق بھائی کا ساتھ دیں گے۔