پیپلزپارٹی کا میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

30 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان کردیا۔ سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم وقاص نے کے ایم سی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ ہم نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اور متعلقہ قوانین کے مطابق حکومت سے رجوع کیا ہے جس کے بعد جلد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی تقسیم کے بعد میئر کراچی کمزور ہوگئے ہیں اور 305 کے ایوان میں ان کے پاس بہت کم کونسلر ہیں۔ جمعرات کو ایوان میں ایم کیو ایم کے بہت کم کونسلر آئے۔