آرٹس کو نسل میں ایرانی میو زیکل گروپ کی پرفارمنس ، لو گ گیت او رقص

30 مارچ 2018

کراچی (کلچر ل رپو رٹر) ایران کے معروف میوزیکل گروپ” فردا ئے جام“ جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے نے بدھ کی رات آرٹس کونسل میں علامہ اقبال، رومی سمیت ممتاز شاعرہ کرام کا صوفیانہ کلام اور ایرانی گیتوں کو پیش کیا۔ گروپ نے قدیم آلات موسیقی کی دھنوں پر رومی اور اقبال کی شاعری پیش کی جس کو سامعین نے بہت پسند کیا جبکہ ایرانی تہواروں کے موقع پر گائے جانے والے گیتوں پر ایرانی رقص بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کو ایران میں قومی شاعر کا مقام حاصل ہے کیو ں کہ ان کازیادہ تر کلام فارسی زبان میں ہے۔میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں آرٹس کونسل میں یہ دوسرا ایرانی کلچر پروگرام ہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر میوزک گروپ کے سربراہ حسین علی مراد نے کہا کہ پاکستانی ایک محبت کرنے والی قوم ہے ہم ان کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے رکن سید اسجد بخاری اور کاشف گرامی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قونصل جنرل احمد محمدی اور میوزک گروپ ممبران کو آرٹس کونسل کی جانب سے گلدستے پیش کئے۔