اقوام متحدہ اہل کشمیر و فلسطین کو آزادی دلائے

مکرمی :اقوام متحدہ کے قیام کے بعد دیگر ممالک پر بغیر کسی معقول جواز اوراشتعال کاری ، تباہ یا تحزیب کار ہونے کی ساری اور ایسی عملی کاروائیاں ، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔ یہ انداز فکر وعمل ، عالمی اصولوں کو دن دہاڑے پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ اس طرح بعض بڑی طاقتیں اپنی توسیع پسندی کے عزائم اور دیگر ممالک کی تعمیر و ترقی میں سرا سر ناجائز طور پر مداخلت کر کے کئی قیمتی انسانی جانوں کو وسیع و عریض عوام و خواص کی رہائشی ،تجارتی اور سماجی امور سے متعلقہ بہت کار آمد اور پیش قیمت املاک کو محض اپنی برتر دفاعی قوت اور اقتصادی بالا دستی کا مظاہرہ اور پراپیگنڈا کرنے کے غرور و تکبر میں تباہ و برباد کرنے کی کارروائیاں گاہے بگاہے کرتی رہتی ہیں ایسی وارداتیں ہر انداز و لحاظ سے کسی قانون اور ضابطے میں نہیں آئیں اوران کا ارتکاب کسی بھی انصاف پسند اور غیر جانبدار ادارے حاکم اور شخص کی نظر میں سنگیں جرم اور غلط کاری قرار دیے جانے میں کوئی شک و شبہ کا حامل ٹھہرایا نہیں جا سکتا لیکن آج کل کے جدید دور میں بھی مندرجہ بالا حالات اور واقعات کی نوعیت کے جرائم مختلف خطہ ارض میں بعض اوقات و قوع پذیر ہوتے رہتے ہیں اب تک تو بیشتر شعبہ حیات میں مہذب اقدارواطوار پر مبنی ، عالمی سطح پر قوائد و ضوابطہ مرتب ہو کر نافذورائج کئے جا چکے ہیں تو پھر ان کی واضح لحاظ سے موجودگی میں ، بعض بڑے ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ان پر عمل درآمد کی بجائے بھارت کی سات لاکھ سے زائد مسلح افواج گزشتہ کئی سال سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عوام کے آئے دن احتجاج مظاہروں ، جلسوں اور جلوسوں پر اپنی اندھی طاقت سے فائرنگ و لاٹھی چارج کر کے اوران کو طویل عرصوں کیلئے گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ، ڈالتی رہتی ہیں تاکہ وہ لوگ اپنی تحریک آزادی کوجاری رکھنے سے باز آ جائیں لیکن حریت پسند وہ اپنی جرات و ہمت سے اپنی جدوجہد کو کسی صورت ترک کرنے پر آمادہ اور راغب نہیںہوئے بلکہ وہ تو بھارتی افواج کا ظلم و تشدد برداشت کرتے ہوئے اپنی تحریک آزادی کو کامیابی کے حصول تک جاری رکھنے کے عزائم کا اعادہ اکثر کرتے رہتے ہیں
(مقبول احمد قریشی ایڈووکیٹ )
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
شمالی کوریا:جوہری تجربے میں استعمال ہونیوالا پہاڑ جزوی طور پر منہدم
شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا۔ یہ ...
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کا ...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حکیم سرو سہارنپوری فاؤنڈیشن کے صدر حکیم سید محمد ...
کشمیر و فلسطین کے مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوئے ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت ...
کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں کو قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ ...
قصور(نمائندہ نوائے وقت )سماجی رہنما حاجی محمود پنکھے والے اردو بازار قصور نے ...