شاپنگ بیگز کا استعمال بچوں کی قبل از وقت پیدائش کی وجہ ہے:سائنسدان
نیویارک(آن لائن) پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جو خواتین میں ایک بیماری پیدا کرتا ہے جس سے ان کے ہاں قبل از وقت بچے پیدا ہونے لگتے ہیں، اور قبل از وقت پیدائش بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس وقت امریکہ میں ہر 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔