پاکستان بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہے‘ ٹیرف رکاوٹیں دور کرنا خوش آئند ہو گا: آئی ایم ایف
واشنگٹن(آن لائن) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجے میں تین سال کے عرصے میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ جیفریفرینکس نے کہا کہ تجارتی تعلقات تین سال میںمعمول پر لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات معمول پر لانے سے مراد بھارت کو صرف پسندیدہ ملک قرار دینا نہیں بلکہ بارڈر کراسنگ کھو لنا اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنا بھی ہے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہوگا کہ دونوں ممالک ٹیرف اور نان ٹیرف دونوں رکاوٹیں دور کرینگے ۔