سندھ کی سترہ رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، گورنرسندھ عشرت العباد نے صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی، سترہ رکنی نگران کابینہ میں نواب کلب حسین، شکیب قريشی، رئيس غلام قاسم جسکانی، محمود مانڈوی والا، ڈاکٹر اين کے لوہانہ، سردار ياسين ملک، محمد شريف انصاری، ماہرمعاشیات شبرزيدی ،خالد تواب، خالد لطيف ،عبدالقادرچوہان،انیس ہارون،نورالہدیٰ، سردارخان گھوٹواوراقبال داود پاک والا نے اپنے عہدوں کا حلف لیا، چوبیس گھنٹوں میں سترہ رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کے محکموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔