برطانیہ کے اینڈی مرے اور سپینش سٹار ڈیوڈ فیرر میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
امریکا کے شہرمیامی میں جاری ایونٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے فرنچ کھلاڑی رچرڈ گیس کٹ کو چھ سات ،چھ ایک اور چھ دو سے ٹھکانے لگایا،دوسرے سیمی فائنل میں سپینش سٹار ڈیوڈ فیرر نے جرمن حریف ٹومی ہاس کافائنل کھیلنے کاخواب چکنا چور کیا،پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سپینش سٹار نے ہواس قابو میں رکھتے ہوئے جرمن کھلاڑی کو چار چھ ،چھ دو اور چھ تین سے مات دے کر فائنل کےلیے جگہ پکی کی ،ٹورنامنٹ کا فائنل اینڈی مرے اور ڈیوڈ فیرر کے درمیان کھیلاجائےگا