معیاری گلوکاری سے شائقین کو سینما ہالوں تک لایا جا سکتا ہے :سائرہ نسیم
لاہور(آئی این پی) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلموں میں گلوکاری کے معیار کو بہتر بنا کر بھی فلمی شائقین کو سینما ہالوں تک لایا جا سکتا ہے‘ میں ایک نئی البم پر کام کر رہی ہوں جو جلد مارکیٹ میں لاﺅں گی اور شائقین بے حد پسند کریں گے۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر ہمارے دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور خواہش ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو پھلتا پھولتا اور کامیاب ہوتا دیکھیں۔پاکستانی فلموں میں ایسے گانے بھی شامل کئے جاتے ہیں جو شائقین کو پسند نہیں آتے اور اسی وجہ سے بعض فلمیں بھی فلاپ ہو جاتی ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل کیا جائے۔