میلہ چراغاں کے سلسلے میں آج لاہور میں تعطیل ہو گی، سکول بند عدالتیں، سیکرٹریٹ کھلا رہے گا
لاہور (خبر نگار + اپنے نامہ نگار سے+ سٹاف رپورٹر) میلہ چراغاں کے سلسلے میں آج بروز ہفتہ مقامی چھٹی کا اعلان، تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول بند رہیں گے جبکہ لاہور کی تمام عدالتیں کھلی رہیں گی۔ ضلع کچہری، ماڈل ٹا¶ن اور کینٹ کچہری سمیت ایوان عدل میں عدالتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔ تاہم سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ محکمے اور دیگر دفاتر کھلے رہیں گے۔