ملتان: گیلانی کے حلقہ این اے 151 اور 150 سے 2 خواجہ سراﺅں نے کاغذات جمع کرا دیئے
ملتان، کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ملتان سے حلقہ این اے 151 خواجہ سرا حاجی نرگس اور این اے 150سے خواجہ سرا حاجی یاسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ کراچی میں ضلع ملیر میں سندھ اسمبلی کی نشست کے لئے خواجہ سراﺅں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ بندیا رانی پی ایس 114اور پی ایس 115میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی مدمقابل ہو گی۔ بندیا رانی نے کہا کہ میں یہ جذبہ لے کر نہیں الیکشن لڑ رہی کہ میرے مدمقابل کون ہے بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کا جذبہ لے کر آئی ہوں۔ خواجہ سرا مظہر انجم نے کہا کہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس فنڈز نہیں مظہر انجم پی ایس 130سے الیکشن لڑیں گی۔ 2 خواجہ سراﺅں نے عبدالقادر گیلانی، سکندر حیات بوسن اور رانا محمود الحسن اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان خواجہ سراﺅں میں حاجی یاسین اور خواجہ سرا نرگس شامل ہیں۔
کاغذات جمع