مکرمی! لیسکو حکام نے بجلی چوری بچانے کیلئے ایک انوکھا اور صارف دشمن طریقہ نکالا ہے۔ کچھ عرصہ سے لیسکو کی طرف سے بجلی کے میٹروں پر کاغذ کی چٹیں چسپاں کی جا رہی ہیں جس کی عبارت کچھ یوں ہے ”خبردار! یہ سیکورٹی سلپ میٹر کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اسکی حفاظت صارف کی ذمہ داری ہے“۔ اب صورتحال یہ ہے کہ میٹر گھروں سے باہر کھمبوں پر لگے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی شخص شرارت سے یا دشمنی کرتے ہوئے وہ سلپ پھاڑ سکتا ہے یا موسمی تغیر اس سلپ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ حالات خواہ کچھ بھی ہوں ذمہ داری صارف پر آجائےگی۔ مہنگائی کے مارے بیچارے صارف پر جرمانہ عائد کردیا جائےگا۔ یہ سراسر زیادتی ہے‘ بہتر تھا کہ لیسکو میٹروں کو لوہے کے ڈبوں میں لگا کر سیل کر دے۔ اس طرح میٹر اور صارف دونوں محفوظ ہو جائیں گے۔ بہتر یہ ہے کہ میٹر گھروں کے بجائے واپڈا ہاوس میں لگا دئیے جائیں۔ عوام سلپ کی حفاظت کے لئے گارڈ رکھنے سے تو قاصر ہیں۔ (راشد اللہ خان.... علامہ اقبال ٹاون لاہور فون 0300-9496633)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024