مکرمی! میاں صاحبان کے بیانات ہیں کہ پارٹی کے پرانے کارکن ہماری پارٹی کے اثاثہ ہیں۔ یہ صرف بیان بازی تک ہی محدود ہے۔ عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمارے حلقہ کے جو لوگ دس سال مشرف دور کے مزے لیتے رہے ہیں وہ آج ایم این اے اور ایم پی اے کے کار خاص ہیں ایم پی اے میرے الاٹ شدہ رقبہ پر قبضہ کرنے کی اور اپنے ہی جنرل سیکرٹری کو فتح کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور حلقہ 170 میں پارٹی عہدوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔ مخلص اور پرانے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مشرف کے آنے پر جن لوگوں نے راتوں رات اپنی وفاداریاں تبدیل کر لی تھی اور شہر میں بینرز آویزاں کر دئیے تھے۔ قدم بڑھاﺅ پرویز مشرف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ آج ان کو بڑا پروٹو کول دیا جا رہا ہے۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے۔ ہماری گزارش ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کسی عام ورکر کو دیا جائے جو اصول راولپنڈی میں اپنایا گیا ہے اور ملک شکیل اعوان جیسے ورکر ٹکٹ دیا گیا اسی حلقہ 170 میں آئندہ ٹکٹ کے لئے کسی جاگیردار اور نو دولتیے کی بجائے کسی عام ورکر کو ٹکٹ دیا جائے ہم جیسے کئی کارکن 1985ء سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں جو آج تک پارٹی میں قائم ہیں اور انشاءاللہ مرتے دم تک پارٹی میں رہیں گے۔ (میاں نعیم طارق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب 03018659123
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38