مکرمی! لاہور شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر نو اس طرح کی جا رہی کہ ان کے فٹ پاتھوں کی بڑی سلیبس اکھاڑ کر چھوٹی لگائی جا رہی ہیں اور فٹ پاتھوں کی پی سی سی کے اوپر ٹف ٹائلیں لگائی جا رہی ہیں حالانکہ قوم کا مطالبہ یہ نہ ہے قوم تو یہ چاہتی ہے کہ پہلی فرصت میں سڑکوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اس تعمیر نو کا فائدہ تو ایک اعلیٰ افسر اور اس کے من پسند ٹھیکیداروں کو ہو سکتا ہے عوام کے مفادیہ بات ہو گی کہ ان سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے تاکہ ننھے منے طلباء اور طالبات اپنے گھر سے صاف ستھرا راستہ پر چل کر اپنے اپنے سکول سے رابطہ کر سکیں۔خادم اعلیٰ پنجاب سے خصوصی گزارش ہے کہ آپ اپنی پہلی فرصت میں عوام کے حقیقی مطالبے کے پیش لاہور شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرائیں۔ (رانا صفدر حسین 0303-4499215 )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38