مکرمی! جعلی ڈگری رکھنا بھی فراڈ‘ دھوکہ دہی اور دوسروں کی حق تلفی کے زمرے میں آتا ہے جس کی اسلام میں سخت سزا ہے اس لئے تمام جعلی ڈگری ہولڈرز سے گذارش ہے کہ اگر انکا ضمیر زندہ ہے وہ خود ہی اس جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلیوں سے بلکہ جس شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں وہ فوراً استعفیٰ دے دیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے اس جرم کی معافی مانگیں اور اپنی عاقبت سنوار لیں۔ میری تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی گذارش ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت اس چیز کی جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ میری عدالت سے بھی اپیل ہے جس کی ڈگری جعلی ثابت ہو جائے اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی شخص ایسی جرات نہ کر سکے۔ (وقار حسین شاہ .... دلاور پور ڈسٹرکٹ گجرات فون: 0321-4946737)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024