اے این پی کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دے تو صوبہ سرحد کے نئے نام ”پختونخواہ“ پر متفق ہونگے: کویت میں مقیم پاکستانیوں کی رائے
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) روزنامہ نوائے وقت ،اور وقت نیو ز ٹی وی چینل نے کوےت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی ،سماجی ،دینی ، ادبی ،صحافتی تنظیموںسے پاکستان میں صوبہ سرحد کے نئے نام \\\" پختونخوا \\\"سے آرا حاصل کیں جس میں 80فیصد پاکستانیوںنے کہاکہ اگر اے این پی ( عوامی نیشنل پارٹی ) پاکستان میں \\\"کالا باغ \\\" ڈیم کی تعمیر کی حماےت کا اعلان کردے توسارا پاکستان صوبہ سرحد کے نئے نام\\\" پختونخواہ\\\" سے متفق ہوجائے گاعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کو اپنے صوبے کے نام کی تبدیلی کی پڑی ہے جبکہ ملک مختلف بحرانوں سے دوچارہے جس سے سب سے بڑا بحران لوڈشیڈنگ کا ہے اگر کالاباغ ڈیم تعمیر ہوجائے تو ملک تمام بحرانوں سے نکل جائے گا۔