لاہور (وقائع نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام آپس میں بھائی ہیں جن میں پنجابی سندھی بلوچی یا پختون کا تصور نہیں ہونا چاہیے بلکہ مادر وطن کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شریعہ اکیڈمی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جن میں دوسرے صوبوں کے جوڈیشل پرایسکیویشن اور پولیس آفیسرز بھی شامل تھے۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اسلامک یونیورسٹی میں موجود جدید ٹیکنیک سے استفادہ کریں اور اس علم سے عوام الناس کو بھی آگاہ کریں کیونکہ آج ہمیں متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے علاقائی سوچ سے بالا ہو کر کام کرنا ہوگا ۔اراکین وفد نے قومی جوڈیشل پالیسی کے نفاذ کے حوالے چیف جسٹس کے کردار کو سراہا ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے انہیں بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے ۔جبکہ وزیر اعلی کے اقدامات سے عدلیہ اور کورٹ سٹاف میں موجود کرپشن میں 90 سے95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ صوبہ میں مقدمات کی ترسیل کےلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے دیگر صوبوں کو بھی انکی پیروی کرنی چاہیے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024