لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے اسلام پور میں نوری بلڈنگ کے قریب لندن پلٹ خاتون شازیہ سے 20 لاکھ مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی، موبائل فونز، زیورات اور کیمرے چھین لئے جبکہ ڈاکوﺅں نے ٹاﺅن شپ میں شہباز کے گھر سے 18 لاکھ، برکی میں انور کے گھر سے 14 لاکھ، مانواں میں اکرم اور چوہنگ میں مشتاق کے گھر سے 12، 12 لاکھ، ستوکتلہ میں عدیل کے گھر سے 13 لاکھ، غازی آباد میں شیراز کے گھر سے 9 لاکھ، شاہدرہ میں نواز کے گھر سے 2 لاکھ، برکی میں عارف اور گرین ٹاﺅن میں منظر کے گھر سے 10، 10 لاکھ، نصیر آباد میں خلیل احمد اور ساندہ میں زبیر کے گھر سے اڑھائی، اڑھائی لاکھ کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا، موچی گیٹ میں ڈاکوﺅں نے شوروم میں گھس کر مالک اورنگزیب سے 9 لاکھ اور لوئر مال میں صفیان کی پرنٹنگ پریس میں موجود افراد سے 10 موبائل اور ڈیڑھ لاکھ و نقدی لوٹ لی جبکہ مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر ایوبیہ مارکیٹ میں جنید عطا قریشی اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز‘ گلشن راوی میں حیدر اور نشتر کالونی محمد ایوب سے موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی‘ فیکٹری ایریا میں بشیر احمد سے موبائل فونز اور ہزاروں کی نقدی چھین لی۔ نصیرآباد، ساندہ، گڑھی شاہو، باٹا پور، ہربنس پورہ، اچھرہ، شالیمار، ملت پارک، راوی روڈ، شادباغ اور شاہدرہ ٹاﺅن میں بھی ڈاکوﺅں نے راہ گیروں سے ہزاروں نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔ علاوہ ازیں شادمان سے مقامی صحافی مونا رانا کی گاڑی، سمن آباد پکی ٹھٹھی سے چودھری محمد افضل کی کار جبکہ اسی طرح گلشن راوی، رائے ونڈ سٹی، سرور روڈ، سمن آباد، غازی آباد، راوی روڈ، گلشن اقبال اور جوہر ٹاﺅن سے آٹھ گاڑیاں چوری ہوگئیں۔ اسلام پورہ، مصری شاہ، لاری اڈہ، کاہنہ، گرین ٹاﺅن، باٹاپور، پرانی انارکلی، گلبرگ، سول لائنز، سبزہ زار، ستوکتلہ اور مغل پورہ سے بارہ موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38