اسلام آباد (آن لائن) ملک میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس آج منگل کو الیکشن کمشن آف پاکستان میں ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر اے پی سی کی صدارت کرینگے ۔ الیکشن ذرائع کے مطابق اے پی سی میں حکومت ، اپوزیشن سمیت تمام اہم سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے سیاسی جماعتوں کو مجوزہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اس ضمن میں سیاسی جماعتوں سے آراء کے بعد انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دی جائے گی سیاسی جماعتوں کے موقف سے آگاہی کے بعد ان اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024