لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ حنیف خان چیئرمین جبکہ محمد عثمان‘ مصدق حسین اور چودھری ارشد اراکین ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ کے ساتھ ساتھ سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پی ایچ ایف آئین سے ہٹ کر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی۔ سابق اولمپئنز کھیل کی ترقی کیلئے 15 روز تک اپنی تجاویز دیں ان پر غور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی ہے کہ کسی کی خواہش پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کی مستقل ملازمتوں کے سلسلہ میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز بلند کی جائے گی۔ لشکری رئیسانی اور خوش بخت شجاعت کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایوان وزیراعظم سے جاری ہونے والے احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ کے لئے تین چار افراد سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی اس میں کچھ وقت باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر شاہ کی نگرانی میں ایک کمپی ٹیشن کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کا کام پورے سال کے ٹورنامنٹ کا کیلنڈر تیار کرنا ہے۔ قاسم ضیاءنے کہا کہ سابق اولمپئنز ذاتیات کی سیاست سے باہر آکر قومی کھیل کے فروغ کے لئے مثبت تجاویز ہیں۔ تاکہ ان پر عمل کرکے ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کوچ شاہد علی خان نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کو پورے سال میں ملنے والے ٹورنامنٹ ہی اہم تھے۔ ہر ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ بنا کر کھیلے اور تیاری کرنا پڑی۔ ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ میں لڑکوں نے محنت کی جس کی وجہ سے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔ ورلڈکپ میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ انہوں نے یورپین اور ٹاپ رینکنگ ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچز نہ ملنے کی وجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہو جاتی ووٹر ٹینرلر کا کنٹریکٹ معطل رہے گا۔ کسٹمز نے اپنی ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ قاسم ضیاءنے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ایشین گیمز ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024