دبئی + اسلام آباد (ثناءنےوز) پی سی بی کے حکام میں اس وقت شدید افراتفری دکھائی دی جا رہی ہے کہ جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے میچ فکسنگ کا پنڈورا بکس کھول دیا۔ کیونکہ اب پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے حوالے سے دباو کا سامنا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینیٹرز کو میچ فکسنگ کے شواہد بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے صیغہ راز میں رکھیں۔ لیکن سینیٹرز نے میٹنگ سے باہر آکر بھانڈا پھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی سے تفصیلات مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی پاکستانی کھلاڑی ملوث ہیں تو ایک سال کی پابندی ناکافی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024