آئی فون 16 سیریز میں حیرت انگیز فیچر متعارف

ایپل کیجانب سے آئی فون 16 سیریز میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جسکا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔
کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ایپل کیجانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام ہورہا ہے جس سے آئی فون کی بیٹری کو تبدیل کرنا بہت آسان ہو جائے گا،ابھی آئی فونز کی بیٹری کو بدلنے کیلئےکسی ماہر کی مدد لینا پڑتی ہے۔
حال ہی میں یورپی یونین کے نئے قانون کے مطابق کمپنی کیجانب سے نئی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے، یورپی قانون کے تحت تمام سمارٹ فونز کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین اپنے فونز کی آسانی سے بیٹریوں کوبدل سکیں۔
اس ٹیکنالوجی کیلئے کمپنیوں کو 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے جسکے باعث آئی فونز کی بیٹری تبدیل کرنا آسان ہوگا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی بیٹری ٹیکنالوجی کے باوجود صارفین کے لیے فون کو کھول کر اسے بدلنا اتنا آسان نہیں ہوگا، مگر پہلے جتنا مشکل بھی نہیں ہوگا۔
آئی فون 16 کے کم از کم کسی ایک ماڈل میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جاسکتا ہے،اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...