Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ترکی : بس حادثہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • عدالت میں پیش ہو جاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا:شاہ محمود
  •  چوں چوں کا مربہ اکٹھا کر کے پاکستان پر زبردستی کی سرکار مسلط کی گئی ہے: فواد چودھری
  • پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، اسلامو فوبیا حقیقی مسئلہ ہے: جمائمہ خان
  • پی ایس ایل 8کا نمائشی میچ، افتخاراحمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے

عاطف رانا کا خواب!!!

Jun 30, 2022 8:44 AM, June 30, 2022
  • حافظ محمد عمران
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عاطف رانا کا خواب!!!

عاطف رانا کا فون آتا ہے عمران کدھر ہے یار، عاطف جنہیں میں چیف قلندر بھی کہتا ہوں جواب دیا رانا صاحب ادھر ہی لاہور کی سڑکوں پر یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں، آپ بتائیں، کہنے لگے تم نے کہا تھا کہ پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام ٹرائلز میں منتخب ہونے والے پلیئرز کے انٹرویوز کے مرحلے کا جائزہ لینا چاہتے ہو، آج شام قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں انٹرویوز ہو رہے ہیں چکر لگا لو اور دیکھو کہ کیسے پلیئرز منتخب ہوئے ہیں اور نوجوان کرکٹرز کیا چاہتے ہیں۔ رواں سال لاہور قلندرز پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز ہوئے یارک شائر کاؤنٹی کا وفد انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باؤلر ڈیرن گف کی قیادت میں لاہور آیا، انہوں نے ٹرائلز کا جائزہ لیا، ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کرکٹرز نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ دو روزہ ٹرائلز میں بائیس نوجوان کرکٹرز منتخب ہوئے۔ 

ترکی : بس حادثہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پلیئرز انٹرویوز کا جائزہ لینے کے لیے میں کیو ایچ پی سی پہنچ گیا۔ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید انٹرویوز کر رہے تھے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ٹرائلز میں شارٹ لسٹ ہونے والے پلیئرز کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری تھا، کوئی ڈی جی خان سے ہے، کوئی بٹ گرام سے ہے، کوئی فیصل آباد سے ہے، کوئی لنڈی کوتل سے آیا ہے، کوئی سیالکوٹ سے ٹرائلز میں شریک ہوا، کوئی گوجر خان سے آیا ہے، کوئی جھنگ سے آیا ہے تو کوئی پشاور سے، کوئی صوابی سے ہے تو کسی کا تعلق لاہور سے ہے۔ نوجوان کرکٹرز کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ کوئی حارث رؤف بننا چاہتا ہے تو کسی کو شاہین آفریدی پسند ہے۔ اکثریت ایسے کھلاڑیوں کی تھی جنہیں رہائش کے مسائل کا سامنا تھا لیکن سب کا جواب یہی تھا کہ اتنی دور سے آئے ہیں تو اس کا بھی کچھ کر لیں گے لیکن قلندرز پروگرام کا حصہ ضرور بنیں گے۔ نوجوان کرکٹرز سے لاہور قلندرز کی ناکامیوں کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے اور انہیں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ابھارا گیا۔ کرکٹرز اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ہچکچاتے رہے لیکن ثمین رانا نے کہا کہ کھل کر بات کریں کہ ہم کیوں ہارتے رہے، ہر کرکٹر کی آنکھوں میں ایک چمک تھی، آگے بڑھنے کا جذبہ تھا، صلاحیتوں کے اظہار کہ خواہش تھی، سب یہ کہتے تھے کہ ایک موقع دیں مایوس نہیں کروں گا، جان لگا دوں گا۔ ان کرکٹرز میں کئی ایسے تھے جو صرف ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے تھے، کچھ ایسے تھے جنہیں چھ ٹیموں کا نظام نافذ ہونے کے بعد موقع نہ ملنے کے باعث کھیل سے دور ہو گئے، کچھ ایسے تھے جنہیں کہیں موقع نہیں ملا وہ بھی ٹرائلز میں پہنچے، کچھ ایسے تھے جو پی سی بی انڈر 19 کرکٹ کھیل چکے ایک کھلاڑی رواں سال ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھا وہ بھی قسمت آزمانے پہنچا ہوا تھا۔ ان باصلاحیت کرکٹرز کو کلاس آف 2022 کا نام دیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والے کرکٹرز کے قیام و طعام، ٹریننگ، کوچنگ سمیت سب چیزوں کا بندوبست لاہور قلندرز نے کر رکھا ہے۔ پلیئرز کے انٹرویوز کا حصہ بننا خوشگوار تجربہ رہا۔ اس دوران جوش و جذبے سے بھرپور نوجوانوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ یقیناً ان میں سے آنے والے دنوں میں ضرور کوئی نہ کوئی آپکو بین الاقوامی سطح پر نظر آئے گا۔ ان ٹرائلز کے بعد قلندرز نے اخوت کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جب کہ اپنے کپتان شاہین آفریدی کے والد کے نام پر سکالرشپ کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اور اخوت کے ساتھ ملنے سے بھی مستقبل میں کئی نئی چیزیں نظر آئیں گی۔ کلاس آف 2022 پر کام شروع ہو چکا ہے اب یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہترین سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے خوابوں میں حقیقت کا رنگ بھریں۔

عدالت میں پیش ہو جاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا:شاہ محمود

چیف قلندر عاطف رانا ان کرکٹرز کے لیے بہت فکرمند ہیں کہنے لگے کہ یارک شائر وفد کا یہاں آنا اور ٹرائلز کا حصہ بننا خوش آئند ہے۔ ان بچوں سے بہت امیدیں ہیں، ہمارا ایوارڈ اور اعزاز یہی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے امید بنے ہوئے ہیں یہ وہ بچے ہیں جنہیں یا تو نظام نے نظر انداز کیا، یا یہ کسی نظام کا حصہ ہی نہیں تھے۔ یہ پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں آگے بڑھنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ قلندرز ڈیویلپمنٹ سکواڈ ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلیا میں پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پاکستان کے بچے کرکٹ کھیلنے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر ملکوں میں جائیں گے۔ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ لاہور قلندرز کی کاوشوں سے نوجوانوں کو خواب دیکھنے اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع مل رہا ہے۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، عثمان قادر، معاذ خان، دلبر حسین، سہیل اختر سمیت ہمارے تمام ستاروں نے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و جذبے پیدا کیا ہے۔ میں نے پوچھا رانا صاحب آخر آپ کرنا کیا چاہتے ہیں، کہنے لگے دیکھیں کرکٹ میں اس وقت آئے جب لوگ اس طرف سوچتے ہوئے بھی ڈرتے تھے جو کچھ اب تک ہم نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ آج ہر نوجوان کرکٹر پرامید نظر آتا ہے۔ قلندرز کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے ہم درست سمت ہیں اور آنے والے دنوں میں کئی ایسی چیزیں ہوں گی جس سے یہ ثابت ہو گا کہ اس ملک کے لیے کرکٹ کی اہمیت کیا ہے اور ہم اس کھیل کو استعمال کرتے ہوئے کس انداز میں ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ کرکٹ کی مدد سے کچھ ایسا بڑا کام کروں جس کا اس ملک کو فائدہ ہو اور آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان ملے۔ خواب ہے، خواہش ہے، نیت بھی ہے اور محنت کرنے سے میں بھاگتا نہیں لہٰذا یہ خواب بھی حقیقت میں بدلے گا کیونکہ میں خوابوں کا پیچھا کرنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت اور ہر وقت محنت پر یقین رکھتا ہوں۔

 چوں چوں کا مربہ اکٹھا کر کے پاکستان پر زبردستی کی سرکار مسلط کی گئی ہے: فواد چودھری

رانا عاطف کی کامیابی کے لیے دعا کریں ان کے خواب کو تعبیر ملتی ہے تو یقیناً ملک و قوم کا فائدہ ہو گا۔

پاکستان زندہ باد

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حافظ محمد عمران

حافظ محمد عمران

مشہور ٖخبریں
  • مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے علاقوں سے 95 فیصد بندروں کو ...

    Feb 04, 2023 | 18:03
  • فواد چوہدری کاعمران خان کو مشورہ ۔

    Feb 04, 2023 | 13:57
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت

    Feb 04, 2023 | 17:54
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ترکی : بس حادثہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    Feb 05, 2023 | 21:34
  • عدالت میں پیش ہو جاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا:شاہ ...

    Feb 05, 2023 | 21:28
  •  چوں چوں کا مربہ اکٹھا کر کے پاکستان پر زبردستی کی سرکار ...

    Feb 05, 2023 | 21:22
  • پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، اسلامو فوبیا ...

    Feb 05, 2023 | 21:15
  • نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    Feb 05, 2023 | 21:02
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
  • 1

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 2

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 3

    سرکاری افسران کے اثاثے  ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ

  • 4

    دہشت گردی کا مکمل تدارک  پاک افغان تعاون سے ہی ممکن ہے 

  • 5

    پنجاب اور خیبر پی کے میں انتخابات کے التواء کا منصوبہ؟ 

  • 1

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • 2

    جمعۃ المبارک ، 11 رجب المرجب1444ھ، 3 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • جموں کشمیر، پاکستان ، بھارت اور اقوام متحدہ

    Feb 05, 2023
  •   بھارت سے مذاکرات۔۔۔مسئلہ کشمیر کے حل کی شرط پر

    Feb 05, 2023
  • آزادی ٔکشمیرکا واحد راستہ

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی : جاندار سفارت کاری کی ...

    Feb 05, 2023
  •  چنار کے آنسو کب تک

    Feb 05, 2023
  • کشمیریوں کی جدوجہد،مقدس لہو رنگ لائے گا

    Feb 05, 2023
  • جامعات میں تحقیق کی حالتِ زار

    Feb 05, 2023
  • کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری        

    Feb 05, 2023
  • 5 فروری ------ یکجہتی کشمیر کا دن

    Feb 05, 2023
  •   5 فروری…یوم یکجہتی کشمیر

    Feb 05, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 1

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    علامہ اقبال کی کتاب

  • 4

    بانگِ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group