Waqt News
Wednesday | August 10, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • کامن ویلتھ گیمز کے لیے گئے 2 پاکستانی کھلاڑی لاپتہ
  • سونےکی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم,اتوار کی چھٹی کاکیافیصلہ ہوا؟
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملےمیں اہلکار زخمی،فورسز آپریشن میں دودہشتگردہلاک

 سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

Jun 30, 2022 7:02 AM, June 30, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

قوم کو اس بات کا علم ہے کہ کئی آئی پی پیز مالکان ایسے ہیں جن سے وزیراعظم  کے ذاتی تعلقات ہیں اس لئے وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ان سے بہت بڑی ریلیف لے سکتے ہیں۔ بجلی کے گردشی قرضوں پر سب سے پہلے بات ہونی چاہئے کہ یہ 2013ء میں 503 ارب تھے جو 8 سالوں میں تقریباً 5 گنا بڑھ کر 2500 ارب ہو چکے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ غیرملکی قرضے اور گردشی قرضے اس ملک کیلئے پھندا بن چکے ہیں۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں یقیناً یہ ہماری غفلت‘کوتاہی‘ نالائقی‘ ناقص منصوبہ بندی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ہمیں اب اپنی ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی تلافی کرنی ہے ہمیں پاکستان کو ہر صورت میں سری لنکا بننے سے بچانا ہے۔ 

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات

عوام کو ہر وقت ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنانے کی بجائے اب حکمرانوں اور سیاستدانوں کو عملی طور پر قربانیاں دینی ہو گی۔ صنعتکاروں اور تاجروں کو توانائی کی بچت کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ تمام سرکاری تقریبات جلسے ، جلوسوں اور انتخابی مہم پر خرچ ہونے والے اربوں کھربوں روپے کو بچانا ہو گا ملکی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، زرمبادلہ کو بچانے کیلئے درآمدات میں ہنگامی بنیادوں پر کمی کرنا ہوگی سمگلنگ کا خاتمہ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کو ترقی دینا ہو گی۔ پہاڑوں، صحرائوں ، میدانوں، سمندروں میں موجود چُھپے ہوئے قدرت کے خزانوں کو دریافت کرنا ہو گا۔ معدنیات، زراعت، صنعت ، سیاحت ، سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور انسانی وسائل کے بھرپور استعمال کیلئے قابلِ عمل پالیسیاں بنانا ہونگی۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملکی مفادات کے لیے سیاسی اختلافات کو بُھلا کر حکومت کے ساتھ میثاق معیشت کرے تاکہ سب ملکر اس پیارے وطن کو سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہونے سے بچا سکے۔ آنے والے طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ درآمدات میں ریکارڈ اضافے سے توازنِ تجارت بگڑ چکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو چکے ہیں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے کس قدر دکھ کی بات ہے کہ کاغذ کی قیمتیں دگنی ہونے کی وجہ سے درسی کتب تک بھی نہیں چھپ سکیں۔ پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ پیداواری اور برآمدی شعبہ بُری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ہمارے پیداواری اخراجات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ہم عالمی منڈیوں میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل ہی نہیں رہے یہ بات افسوسناک ہے کہ ہم بدحال معیشت اور صنعت و تجارت کے باوجود آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مزید ٹیکس لگانے کے چکروں میںہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کو پہلے ہی تباہ کر چکے ہیں جبکہ مزید تباہی زرخیز زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیاں بنا کر کر رہے ہیں۔ 

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

سری لنکا کی صورتحال یہ ہے کہ ان کے پاس پٹرول خریدنے کیلئے ڈالر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے عوام شدید بحران کی زد میں ہیں ہمارا حال یہ ہے کہ ہم اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ڈالر کے ذخائر کو خطرناک حد تک نیچے لے جا چکے ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی درآمدات ہمارے ڈالرز کے ذخائر کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کر رہی ہیں۔ انتظامی، مالی، معاشی، تجارتی اور اقتصادی طور پر ہم کلین بولڈ ہو چکے ہیں لیکن ہمارے حکمران، وزراء اور اُن کے ترجمان ’’سب اچھا ہے‘‘ کے راگ الاپ رہے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ دوسروں کو بچت اور محنت کرنے کا درس دیا ہے لیکن ان کے قول و فعل کے تضاد نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 50 سے زائد کی کابینہ ، ان کے اخراجات، مراعات ، تنخواہوں کے علاوہ اربوں روپے ان کے شاہی پروٹوکول پر خرچ ہو رہے ہیں ان کو پٹرول تو شاہی خزانے سے مفت مل جاتا ہے انہیں عوام کی مشکلات سے کیا غرض؟ یہی وجہ ہے کہ چند ہفتوں کے دوران عوام پر 3 مرتبہ پٹرول بم گرانے کے بعد چوتھی مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی سری بھیجی جا چکی ہے اور امکان یہی ہے کہ اس کالم کے چھپنے سے پہلے پٹرول ڈیزل مٹی کا تیل اور بجلی کے بم عوام پر گر چکے ہوں گے۔ حکومت ہر وقت اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بے چارے عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیتی ہے۔

پاکستان : کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

 اگر ہم نے سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنا ہے تو پھر حکمرانوں، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کو عملاً جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہم سب کو ہر صورت میں دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کو ہر طرح کے معاشی اور مالی بحران سے محفوظ کرنا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ عزم، ہمت، خودداری، جرأت ، حوصلے اور تدبر کے ساتھ دن رات محنت کرنا ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان اعلیٰ مقاصد میں یقینا کامیابی عطاء کریں گے۔ (انشاء اللہ)  …… (ختم شد) 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کامن ویلتھ گیمز کے لیے گئے 2 پاکستانی کھلاڑی لاپتہ

    Aug 10, 2022 | 20:59
  • سونےکی قیمت میں کمی

    Aug 10, 2022 | 20:32
  • پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ...

    Aug 10, 2022 | 20:22
  • دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم,اتوار کی چھٹی ...

    Aug 10, 2022 | 20:04
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملےمیں اہلکار ...

    Aug 10, 2022 | 19:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group