Waqt News
Saturday | September 23, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
  • سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
  • وزن کم کرنے کیلئے صبح کے وقت پینے والے 4 مشروبات
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب
  • ورلڈکپ کی ٹرافی کو جیت کر پاکستان لےکرجانے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

ہدیہ فنڈ پراجیکٹ 

Jun 30, 2022 6:57 AM, June 30, 2022
  • طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہدیہ فنڈ پراجیکٹ 


عرفہ کے دن ایک شخص لوگوں سے مانگ رہا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سنا تو اسے کہنے لگے ’’ آج کے دن اور اس جگہ تو اللہ کے سوا دوسروں سے مانگتا ہے؟’’۔ مشکوٰۃ۔۔ حجتہ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں صدقہ کا مال تقسیم فرما رہے تھے دو آدمی آپؐ کے پاس آئے اور آپؐ سے صدقہ کا سوال کیا۔ وہ خود کہتے ہیں آپؐ نے نظر اٹھا کر ہمیں دیکھا، پھر نگاہ نیچی کی آپ ؐنے ہمیں قوی اور طاقتور دیکھ کر فرمایا :صدقہ کے مال میں مالدار اور قوی کا کوئی حصہ نہیں جو کما سکتا ہو۔’’ (ابو داؤد، نسائی،۔۔۔‘‘ہدیہ فنڈ پراجیکٹ ‘‘ مومنہ چیمہ فائونڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں کے چولھے جلائے رکھنے کی ایک عاجزانہ کاوش ہے۔مالی مدد کے اس پروگرام کے تحت دیہات میں مومنہ چیمہ فائونڈیشن انڈے دینے والی مرغیاں فی گھرانہ ہدیہ کرکے ضرورتمند گھرانوں  کو خودکفیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی رسی اٹھائے اور لکڑی کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ جا کر کسی سے سوال کرے اور وہ اسے دے یا نہ دے۔’’ (بخاری۔۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ ایک انصاری نے آپ ؐکے پاس آ کر سوال کیا۔ آپؐ نے اسے پوچھا ’’ تمہارے گھر میں کوئی چیز ہے؟’’ وہ کہنے لگا۔ ’’ہاں ایک ٹاٹ اور ایک پیالہ ہے۔’’آپؐ نے فرمایا : یہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ۔‘‘ وہ لے آیا تو آپؐ نے ان کو ہاتھ میں لے کر فرمایا : کون ان دونوں چیزوں کو خریدتا ہے؟ ایک آدمی نے کہا : ’’ میں ایک درہم میں لیتا ہوں۔’’ آپؐ نے فرمایا : ایک درہم سے زیادہ کون دیتا ہے؟‘‘ اور آپؐ نے یہ بات دو تین بار دہرائی تو ایک آدمی کہنے لگا: ’’ میں انہیں دو درہم میں خریدتا ہوں۔‘ ‘آپؐ نے دو درہم لے کر وہ چیزیں اس آدمی کو دے دیں۔
اب آپؐ نے اس انصاری کو ایک درہم دے کر فرمایا : اس کا گھر والوں کے لیے کھانا خرید اور دوسرے درہم سے کلہاڑی خرید کر میرے پاس لاؤ۔ جب وہ کلہاڑی لے آیا تو آپؐ نے اپنے دست مبارک سے اس میں لکڑی کا دستہ ٹھونکا پھر اسے فرمایا : جاؤ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر یہاں لا کر بیچا کرو اور پندرہ دن کے بعد میرے پاس آنا۔‘‘
پندرہ دن میں اس شخص نے دس درہم کمائے۔ چند درہموں کا کپڑا خریدا اور چند کا کھانا اور آسودہ حال ہوگیا ۔پندرہ دن بعد آپؐ نے فرمایا : یہ تیرے لیے اس چیز سے بہتر ہے کہ قیامت کے دن سوال کرنے کی وجہ سے تیرے چہرے پر برا نشان ہو۔’’ (نسائی کتاب الزکوٰۃ۔۔ سورہ البقرہ کی آیت 273 میں ایسے لوگوں پر زکوۃ اور صدقہ کی رقم خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جو ضرورت مند ہوں لیکن اپنی غیرت کی وجہ سے لوگوں سے لگ لپٹ کر سوال نہ کرتے ہوں۔ ایسے لوگوں کو عرف عام میں سفید پوش کہا جاتا ہے۔۔ مومنہ چیمہ فائونڈیشن کامستحق طالبات کو اعلی ڈگری دلانے میں معاونت کا مقصد بھی اپنے معاشرے کی ماں کوپیروں پر کھڑا کرنا اور اس کے طفیل کئی خاندانوں کو خود کفیل بنانا ہے۔ ایجوکیشن پراجیکٹ کے علاوہ صحت پراجیکٹ ہے جس کے تحت شمالی علاقوں کے دور افتادہ دیہات تک کلینک اور ایمبولینس سروس مہیا کرنا ہے جبکہ واٹر پراجیکٹ ان پہاڑی علاقوں میں دو سو فٹ تک گہری بورنگ سے صاف پانی کے چشمے نکالنا ہے جن سے اطراف کئی دیہات سیراب ہو پاتے ہیں۔ اور اب ’’ہدیہ فنڈ پراجیکٹ ‘‘ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔اس کا مقصد معاشرے کے مستحق افراد کو ہاتھ پھیلانے کی بجائے محنت کر کے روزی کمانے کی ترغیب دینا ہے۔ مومنہ چیمہ فائونڈیشن صدقات خیرات زکوات عطیات ملک کے دور افتادہ دیہی علاقوں کے مستحق گھرانوں تک روزگار کی صورت پہنچانے کے کار خیر کا مقصد سفید پوش افراد کا بھرم قائم رکھنا ہے۔رب دینے والا ہاتھ پسند کرتا ہے لہٰذا اپنے مساکین محتاج افراد کو بھکاری بنانے کی بجائے چھوٹا موٹا مستقل روزگار مہیا کرنے کی کوشش کرو۔دیہی علاقوں میں سفید پوش گھرانوں کو انڈے دینے والی مرغیاں ، دودھ دینے والے جانور ہدیہ کئے جاتے ہیں ، سلائی مشین یا سبزی پھل بیچنے کے لئے ٹھیلہ خرید دیا جائے ، اس طرح کے متعدد کم خرچ کاروبار ہیں جن سے غریب اپنی محنت سے اپنے گھر کا چولہا جلائے رکھتا ہے۔ بھیک دے دینا یا دوچار بار روٹی کھلا دینے سے مفت کھانے کی عادت ڈالنے کی بجائے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق مستحق افراد کے لئے مستقل روزگار کا بندوبست کیا جائے۔ اس وقت ملک کی صورت حال یہ ہے کہ ملک کا متو سط طبقہ سخت پریشانی کے عالم میں ہے کیونکہ اب پاکستان میں یہ بات مشہور ہے کہ غریب مانگ کر کھاتا ہے۔ امیر چھین کر کھارہا ہے۔ملک کا سفید پوش طبقہ جو نہ مانگ سکتا ہے نہ چھین سکتا ہے کہاں جائے ان کی سفید پوشی ان کو مانگنے سے روکتی ہے اور ضمیر ان کو چھیننے سے۔ 

ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

طیبہ ضیاء … مکتوب امریکہ

مشہور ٖخبریں
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • منہ کے چھالوں کی وجوہات اور 10 گھریلو علاج

    Sep 21, 2023 | 22:42
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    Sep 22, 2023 | 22:40
  • قدرت کے انمول خزانوں میں سے ایک ’انجیر‘

    Sep 21, 2023 | 22:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب

    Sep 23, 2023 | 17:38
  • الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

    Sep 23, 2023 | 17:32
  • نگران وزیر خارجہ کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

    Sep 23, 2023 | 17:27
  • 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ...

    Sep 23, 2023 | 17:06
  • اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ...

    Sep 23, 2023 | 16:56
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • دنیا کو اب احساس ہوا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے!!!!

    Sep 23, 2023
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • 1

    الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کا اعلان

  • 2

    مسئلہ کشمیر سے متعلق نگران وزیراعظم کا مطالبہ

  • 3

    نگران حکومت آئینی دائرے میں رہے

  • 4

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 5

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 1

    ملک کو لوٹنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے‘ بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں‘ سراج الحق۔

  • 2

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 3

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بلاول بھٹو کی جمہور بچاو انتخابی مہم کا آغاز

    Sep 23, 2023
  • انتخابات اور پاکستان

    Sep 23, 2023
  • نغموں سے نوحے تک

    Sep 23, 2023
  • مودی کی کینیڈا میں دہشت گردی

    Sep 23, 2023
  • سوشل میڈیا وفائیں کھا گیا

    Sep 23, 2023
  • باطنی روشنی سے سرشار نزیر قیصر

    Sep 23, 2023
  • ریسکیو 1122 اور سیلاب

    Sep 23, 2023
  • ”خوگرحمد سے تھوڑا ساگلہ بھی سن لے “

    Sep 23, 2023
  • سر سیّد احمد خاں اور اُردو ذریعہ¿ تعلیم

    Sep 23, 2023
  • کتاب کی حرمت کا پاسباں

    Sep 23, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت (۱)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 3

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 1

    پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    ہلالی پرچم

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    تہذیب

  • 3

    توحیدِ امم

  • 4

    اسلامی قانون

  • 5

    تگ و دو

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group