Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع

جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

Jun 30, 2022 6:54 AM, June 30, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

ٹرین مارچ کو پذیرائی ملی، قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سراج الحق 

اول تو سوائے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے شاید ہی کسی اور کو اس ٹرین مارچ کا علم ہوا ہو گا۔ اس پر  ’’جنگل میں موڑ ناچا کس نے دیکھا‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ ہاں البتہ سٹیشنوں پر آنے جانے مسافروں کے رش کی وجہ سے شاید میڈیا رپورٹس دیکھ کر کسی کو خوش فہمی ہوئی ہو تو الگ بات ہے۔ لانگ مارچ ہو یا ٹرین مارچ یہ سب تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب عوام ان میں دلچسپی لیں مگر دیکھ لیں چند ماہ پہلے ہی بلاول کی زیر قیادت پیپلز پارٹی والوں نے ٹرین مارچ کیا۔ وہ کب چلا اور ختم ہوا عوام کو شاید ہی یاد ہو۔ بے شک اس وقت جماعت اسلامی مہنگائی کے حوالے سے متحرک ہے اور اپنی آواز بلند کر رہی ہے مگر سوائے جماعت کے کارکنوں کے ان کے ساتھ کوئی اور کیوں نہیں۔ ورنہ پورے ملک کے قربانی کرنے والوں کی بڑی تعداد اپنی کھالیں میرا مطلب ہے جانوروں کی کھالیں جماعت والوں کو دیتے ہیں۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں خود کو ایک خاص جماعت بنا کر رکھا۔ قاضی حسین احمد مرحوم نے البتہ جماعت اسلامی کے روایتی انداز سیاست کو مٹا کر اسے ایک عوامی رنگ دینے کی کوشش  کی۔ پاسبان اور میوزیکل ترانے انہی کے دور کی یادگار ہیں۔ مگر پھر وہی چار دن کی چاندنی کے بعد والی حالت ہمارے سامنے ہے۔ اس وقت حقیقت میں ملک کو مہنگائی اور غربت کے اژدھے نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اگر جماعت اسلامی والے اس مہنگائی کے خلاف احتجاج کی بجائے جگہ جگہ گلی محلے میں مخیر حضرات کے ساتھ مل کر آٹا دال چینی گھی کے سستے ڈپو قائم کریںویسے ہی جیسے کھالیں جمع کرنے کیمپ قائم کئے جاتے ہیں۔ پھر دیکھیں لوگ کس طرح جماعت کے گن گاتے اور اسے ووٹ نہیں دیتے ہیں۔ کوئی بھی حکومت خواہ عمران خان کی ہویا شہباز شریف کی، عوام کو مہنگائی اور غربت سے نکالنے میں مخلص نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

٭٭٭٭٭

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر شاہد آفریدی کا چالان کر دیا 

بہت خوب یہ اچھی بات ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ ان سے محبت کا یہ عالم ہے کہ چالان کرنے والے موٹروے پولیس اہلکاروں  نے ان کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں اور سلفیاں بھی لیں۔ لالہ نے بھی اس بات کا برا نہیں منایا اور خوش دلی سے ان سے چالان وصول کیا اور انہیں شاباش بھی دی اور اپنی غلطی پر معذرت کی۔ یہ ہوتی ہے انسانیت اور تہذیب۔ ورنہ اسی موٹر وے پر اچھے خاصے کھاتے پیتے گھرانے والوں نے چالان ہونے پر جو طوفان بدتمیزی برپا کیا وہ بھی لوگوں کو اچھی طرح یاد ہے۔ موٹر وے پولیس اہلکار بھی انسان ہیں ان کی بھی عزت ہوتی ہے۔ وردی کی حالت میں تو ان کو قانون کی حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔ ابھی تک موٹروے پولیس کے رویے اور کام کی سب تعریف کرتے ہیں چند ایک واقعات سے قطع نظر یہ ایک اچھی فورس ہے جو عوام کے کام آتی ہے۔ بوم بوم لالہ لاہور سے کراچی جا رہے تھے کہ ان کی حد رفتار ان کی تیز رفتار بیٹنگ کی طرح مقررہ حد کراس کر گئی جس کا شاید انہیں علم نہیں ہوا۔ ویسے ہی جیسے گیند پر شارٹ لگاتے ہوئے کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ یہ چوکا ہو گا یا چھکا۔ یوں وہ موٹر وے پولیس کے قابو آئے تو انہیں 1500 روپے کا چالان کیا گیا۔ بات چالان یا موٹروے پولیس کی کارکردگی کی نہیں۔  یہ تو انکی ذمہ داری ہے۔  اصل  بات شاہد آفریدی کے رویے کی ہے جس نے خود کو پھنے خان سمجھتے ہوئے بدتمیزی کی نہ بدزبانی، یوں ایک قانونی کام ہنستے مسکراتے خوش دلی سے انجام دیا۔ جس کی سب تعریف کر رہے ہیں یوں شاہد آفریدی کی عزت لوگوں کے دلوں میں اور بڑھ گئی ہے۔ 

  بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر اعلی پنجاب

٭٭٭٭٭

امریکی عدالت نے سکولوں سمیت سرکاری اداروں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اس پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم قرار دیا ہے جس میں ملازمین کے عقائد کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہماری بہترین روایات باہمی احترام اور رواداری کا درس دیتی ہیں۔ بے شک ہر انصاف پسند ملک اور معاشرے میں ہر شہری کو اس کے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے کی‘ عبادات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ہمارے مذہب میںتو واضح کہا گیا ہے کہ دین کے معاملات میں زبردستی نہیں‘ یعنی ہر شہری کے عقیدے اور ان کے جان و مال کو تحفظ دیا گیا ہے۔کسی کو جبراً اپنا عقیدہ یا مذہب چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ میں بھی سپریم کورٹ نے اس رواداری اور باہمی احترام کو بنیاد بنا کر ہر شخص کو عبادت اور دعا مانگنے کی کھلی اجازت دیدی ہے جو خوش آئند ہے۔ اس طرح وہاں رہنے والے لاکھوں مسلمان اب اطمینان سے دفاتر میں‘ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوںمیں عبادت کر سکیں گے۔ کاش امریکہ کی طرح دوسرے ممالک کو بھی عقل آئے اور وہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقیدے اور نظریات کے مطابق کام کرکے ترقی کرنے کی اجازت دیں تو عالمی امن پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ورنہ ایران‘ افغانستان‘ شام‘ عراق اور یمن میں لگی آگ کے شعلے نجانے کب تک بلند ہوتے رہیں گے ورنہ خطرہ ہے کہیں امریکہ بھی روس کی طرح شکست و ریخت کا شکار نہ ہو جائے۔ امریکی عدالت کا یہ فیصلہ بھارت کیلئے بھی تازیانہ ہے جو پورے ملک میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی مذہبی شناخت عبادات اور عبادتگاہوں کو ختم کرنے کے درپے ہے جہاں مسلمانوں کو جبراً ان کی مذہبی عبادات پر عمل سے بھی روکا جا رہا ہے۔

سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

٭٭٭٭٭

گوجرانوالہ میں ٹک ٹاکر کا پروٹوکول، پولیس اہلکار سمیت 3 جعلی پولیس والوں پر مقدمہ 

قانون کو نجانے کیوں سب نے غریب کی بیوہ سمجھ لیا ہے۔ جس کا جی چاہتا ہے وہ سرعام اس کا تمسخر اڑاتا پھرتا ہے۔ اس ٹک ٹاکر ڈولی کو ہی دیکھ لیں جو گوجرانوالہ میں ایک پان شاپ پر کسی تقریب میں آئیں تو اس کے ٹور دیکھنے والے تھے۔ ایک اصل پولیس والا اور تین جعلی پولیس والے اس کے اردگرد وی آئی پی والا ماحول بنا کر چل رہے تھے۔ یوں لگ رہا تھا جسے ڈولی نہیں  کسی کی  ڈولی آ رہی ہے۔ اس تقریب کی ویڈیو اور فوٹو وائرل ہونے کے بعد یہ حقیقی پولیس والا تو نوکری سے برخاست ہو گیا۔ باقی کے بارے میں پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ امید واثق ہے کہ ان کی تھانے میں خوب آ ئو بھگت ہو گی کیونکہ ان کی وجہ سے ایک پولیس والا نوکری سے گیا۔ اب اس ٹک ٹاکر کو بھی پوچھا جائے کہ محترمہ آپ کس خوشی میں خود کو وی آئی پی ظاہر کر رہی تھیں۔ کیا پہلے بہت سی  ٹک ٹاکر خواتین کے حالات و واقعات سے آپ نے عبرت حاصل نہیں کی۔ اب اگر اس پان شاپ پر کوئی بدمزگی ہو جاتی تو کیا ہوتا ایسے عوامی مقامات پر مقبول عام رنگ والا عوامی لباس بہت سے فتنے جگا سکتا تھا۔ جس سے صرف ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ یہ جعلی سٹیٹس ظاہر کرنا احساس کمتری کے شکار لوگوں کا کام ہوتا ہے جس کی سزا ایک پولیس والا اور  باقی جعلی پولیس والے بھگت رہے ہیں۔ 

امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری ...

    Aug 10, 2022 | 12:57
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے ...

    Aug 11, 2022 | 18:12
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

    Aug 11, 2022 | 17:51
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے ...

    Aug 11, 2022 | 17:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • ایک قدم پیچھے ہٹیں!!!!

    Aug 11, 2022
  • مسلم لیگی رکن نے بلین ٹری منصوبے کو بدنام ترین ...

    Aug 11, 2022
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • 1

    شہبازگل کی گرفتاری اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی تقاضے

  • 2

    دہشت گردی کا مرکز افغان سرزمین 

  • 3

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 4

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 1

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 14اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد اور ڈائمنڈ ...

    Aug 11, 2022
  • قرآن مجید کا غیر منقوط ترجمہ،ایک محیر العقول ...

    Aug 11, 2022
  • برین ڈرین: کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں۔۔۔

    Aug 11, 2022
  • عدالت عظمیٰ : حالیہ بحران و ممکنہ حل

    Aug 11, 2022
  • کشمیر میں استصواب کیلئے یو این او کو خط لکھا جائے 

    Aug 11, 2022
  • اس ملک کو چلنے دیں

    Aug 11, 2022
  • اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں

    Aug 11, 2022
  • مخدوم احمد محمود اور پیپلز پارٹی 

    Aug 11, 2022
  • یومِ استحصال کشمیر

    Aug 11, 2022
  • میں نے پاکستان بنتے دیکھا

    Aug 11, 2022
  • 1

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • 2

    پٹرولنگ پولیس کی اصل ذمہ داری

  • 3

    گم کردہ رہ 

  • 4

    آزادی عظیم  نعمت 

  • 5

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کلام الامام (۱)

  • 2

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group