وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر بہت زبردست تھی جس میں انہوں نے تمام چیزوں کا احاطہ کیا۔ عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں بین الاقوامی امور، معیشت ، سیاست اور مستقبل پر بات کی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نے امریکہ سے متعلق کھل کر لائن دی اور واضح طور پر بتا دیا کہ پاکستان کی زمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بہت بڑی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ امن کے لیے امریکہ کے ساتھ ہیں مگر جنگ کے لیے نہیں ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024