سعودی عرب سائبر سکیورٹی میں ایشیا میں سرفہرست اور دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کی سپیشلسٹ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 193 ممالک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 2017 کے گراف میں سعودی عرب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے دنیا بھر میں 46 ویں نمبر پر تھا۔ سائبر سکیورٹی کی نیشنل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سائبر سکیورٹی کا عالمی گراف پانچ اہم بنیادوں پر تیار کیا جاتا ہے جن میں قانونی، تکنیکی، انتظامی، استعداد اور تعاون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 80 ذیلی بنیادوں پر دنیا بھر کے ملکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے پانچوں محاذوں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مملکت نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے موثر پالیسیاں تیار کیں، پالیسیوں کو جانچنے والے طور طریقے مقرر کئے گئے، کارکردگی کو جانچنے والے نئے ضوابط بنائے، اندرون ملک سائبر سکیورٹی کے منظر نامے کی مسلسل نگرانی کی جبکہ سائبر سکیورٹی کی قومی حکمت عملی بھی جاری کی گئی۔ سائبر سکیورٹی کے قومی ادارے نے بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا۔ سعودی قومی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ اور معتبر سعودی سائبر سکیورٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے مزید جدوجہد کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مملکت میں سائبر سکیورٹی سسٹم کی بھرپور سرپرستی کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38