قومی اسمبلی میں آج ضمنی بجٹ کی منظوری دے جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں دن گیارہ بجے کے ہونے والے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپیکر اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرینگے اور مالی سال 2018 ۔19 سے لیکر مالی سال 2020.21 کی ریگولر اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جاے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جن وزارتوں اور ڈویژنوں نے ضمنی گرانٹس ہیں ان کے مطالبات زر بھی منظور کیے جائیں گے، قومی اسمبلی مالی سال 2020.21 کے لیے 54 کروڑ روپے سے زائد کے لازمی ضمنی اخراجات کی بھی منظوری دے گی۔مزید بتایا ہے کہ ایوان مالی سال 2018 ۔19 کےلیے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے لازمی ضمنی اخراجات کی بھی منظوری دے گا اس کے علاوہ وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ دستاویزات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کرینگے۔