حافظ آبادـ: جیل کے قیدی کی پراسرار ہلاکت،نہر سے 2مسخ نعشیں برآمد
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے قیدی کی پراسرار ہلاکت۔ جھاریانوالہ کا رہائشی عثمان ولد غلام رسول جو کہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں قید تھا۔ جیل زرائع کے مطابق اسکی حالت بگڑنے پر اسے ڈی۔ایچ ۔کیو ھسپتال لایا جارہا تھا ۔جو راستہ میں دم توڑ گیا۔دریں اثناء گذشتہ روز ساگر نہر میں راہگیروںنے دو افراد کی نعشوںکو پانی میں دیکھ کر پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کی جس پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوںکو نہر سے نکال کر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ تاحال نعشوںکی شناخت نہ ہوسکی ۔