تھائی لینڈ حکومت کی ترجمان برائے کوویڈ- 19 پنپرا یونگٹرکول نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں 36 ویں روز بھی کورونا وائرس کا مقامی طور پر پرکورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ تھائی ذرائع ابلاغ کے مطا بق حکومتی ترجمان برائے کوویڈ 19- پنپرا یونگٹرکول نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ کے بعد 36 ویں روز بھی مقامی طور پر وائرس کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہو اہے،صرف قطر سے آنے والے دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں افراد کو قرنطین کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 3,171 کیسز ز سامنے آئے ہیں جبکہ 58 افراد کی وائرس سے موت ہوچکی ہے ، 3,056 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024