ن لیگ نے جھنگ سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

Jun 30, 2018 | 18:28

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ( ن ) نے جھنگ سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی ،سابق حکمران جماعت نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی کو پی پی 126 سے ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں جبکہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں