عوام کی رائے تبدیل ہوتی توپری پول دھاندلی نہ کی جاتی،والدہ کی صحت بہتر ہے،واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی توپری پول دھاندلی نہ کی جاتی، ووٹرز کوخریدا نہیں جاسکتا، ووٹرشیر پرہی مہر لگائے گا،جس امیدوار پرنواز شریف کاہاتھ ہوگا وہی امیدوار جیتے گا، والدہ کی صحت بہتر ہے،واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے۔لندن ہارلے اسٹریٹ اسپتال کے باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کلثوم نواز کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے۔والدہ کے انفیکشن پرقابو پالیا گیا ہے۔۔پاکستان واپس ضرور جائیں گے۔تاہم وطن واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف نے عوام کے سامنے ملک کے مسائل رکھے۔نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2018 کا الیکشن ریفرنڈم ہے۔عوام خوب جانتے ہیں کہ کس کوووٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔ن لیگ کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی توالیکشن سے پہلے پری پول دھاندلی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔ووٹرز کوخریدا نہیں جاسکتا۔۔مسلم لیگ ن کا ووٹرشیر پرہی مہر لگائے گا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ جس امیدوار پرنواز شریف کاہاتھ ہوگا وہی امیدوار جیتے گا۔