نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف سٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024