دو روز کی مسلسل بارش سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی چک پنیار کے قریب دریا کا بند ٹوٹنے سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں.
چک پنیار کے قریب بند ٹوٹنے سے دریا کنارے آباد دیہات چک پنیار، ماڑی ،رامکے ،بہل پور ،شہباز پور کے دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ شہباز پور کے ایک ڈیرہ پر آباد سات افراد پانی میں پھنس گئے بند ٹوٹنے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پانی میں گھرے سات افراد کو با حفاظت ریسکیو کر لیا گیا دوسری طرف دریا کے قریب آبادیوں میں حفاظتی انتظامات بھی شروع کر دئیے گئے ہیں