سیالکوٹ : پسرور کچہری میں سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی
سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں ختم نبوت کا حلف نکالے جانے والے بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں حصہ نہیں لیا تاہم ان کے بیٹے علی زاہد قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد خان جب پسرور کچہری پہنچے تو سینکڑوں افراد نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور قادیانی قادیانی کے نعرے لگائے، مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس کے بعد سابق وفاقی وزیر زاہد حامد خان اپنے گاڑی میں بیٹھ کر پسرور کچہری سے چلے گئے، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ، سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان کے ساتھیوں کے مطابق مظاہرہ سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت نے کروایا جسے پارٹی نے اس دفعہ پارٹی ٹکٹ نہیں دی،