این اے 37 سے پی پی امیدوار فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

Jun 30, 2018 | 12:47

ویب ڈیسک

 الیکشن 2018ء کیلئے سیاسی بساط بچھتے ہی سیاسی جماعتوں نے دائوپیچ کھیلنا شروع کر دیئے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، این اے 37 ٹانک سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ حبیب اللہ خان کنڈی کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود کے درمیان ہو گا ۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق وہ مولانا اسد محمود کو شکست دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حبیب اللہ خان کنڈی سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔

مزیدخبریں