سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے 2018ءکے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور 63 سے جیپ کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دےدی جس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی نشان ”جیپ“ الاٹ کیا جائے۔ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور 63 سے قومی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی کی دواور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں ،سابق وزیر داخلہ این اے 59 ،63 جبکہ صوبائی سطح پر پی پی 10 ،پی پی 12 ،پی پی 19 اور پی پی 20سے انتخابی میدان میں اتریں گے ،انہوں نے جیپ کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دےدی جس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024