نیوزی لینڈ نے رواں سال دورہ آسٹریلیا کے دوران ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی
ایڈیلیڈ اوول میں ستائیس نومبر سے یکم دسمبر تک شیڈول ٹیسٹ میچوں کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ اس میں پنک بال کو استعمال کیا جائے گا،
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی اجازت کافی پہلے مل چکی تھی، تاہم کوئی بھی ٹیم اس پر راضی نہیں ہورہی تھی
نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پر تحفظات ہیں تاہم انہوں نے آسٹریلیا کے ساتھ چار سال سے ٹیسٹ سیریز نہ ہونے کے باعث ڈے نائت ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے،ادھر آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمن نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے آئے، میچ آسٹریلوی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوا اور رات نو بج کر تیس منٹ پر اختتام پذیر ہوگا،،،۔۔۔۔