بحرین: حوثی باغیوں کیخلاف سعودی فضائی حملوں پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما کو 5 برس قید کی سزا
منامہ (اے پی پی) خلیجی ریاست بحرین کی ایک عدالت نے یمنی حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحادیوں کے فضائی حملوں پر تنقید کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو 5 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن رہنما فضل عباس یونیٹری نیشنل ڈیموکریٹک کے سیکرٹری جنرل ہیں۔